حیدرآباد
پرانا شہرحیدرآباد میں میرعالم تالاب کے قریب 12فیٹ کااژدھا پایاگیا
پرانا شہرحیدرآباد کے حسن نگر علاقہ میں میرعالم تالاب کے قریب ایک 12فیٹ کااژدھا پایاگیا۔

حیدرآباد: پرانا شہرحیدرآباد کے حسن نگر علاقہ میں میرعالم تالاب کے قریب ایک 12فیٹ کااژدھا پایاگیا۔
مقامی افراد کے مطابق یہ اژدھا ایک لاری ڈرائیور نے سب سے پہلے دیکھا اور اس بات کی اطلاع مقامی افراد کو دی۔
ایک مقامی شخص جو سانپوں کو پکڑنے میں ماہر ہے نے اس اژدھے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی جو 12فیٹ تھا۔
اس اژدھے کو محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے حوالے کردیاگیاجو اس کو جنگل میں چھوڑدیں گے۔مقامی افراد نے کہاکہ عمومااس علاقہ میں سانپ نظرآتے ہیں۔