مشرق وسطیٰ

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے

اسرائیلی افواج کے مختلف حملوں میں الشافی اسکول نشانہ بنایا جس میں کم از کم 5 جبکہ المواصی پناہ گزین کیمپ پر حملے میں 7فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ: اسرائیلی افواج نے غزہ میں اسکول کی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن


عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی قابض افواج نے مغازی پناہ گزین کیمپ میں واقع گھر کو نشانہ بنایا جس سے میں 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔


اسرائیلی افواج کے مختلف حملوں میں الشافی اسکول نشانہ بنایا جس میں کم از کم 5 جبکہ المواصی پناہ گزین کیمپ پر حملے میں 7فلسطینی شہید ہوگئے۔


غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء سے جاری اس جنگ میں اب تک 57 ہزار 268 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اسکے علاوہ 1 لاکھ 35 ہزار 625 افراد اس جنگ میں زخمی ہوئے ہیں۔