شمالی بھارت

یوپی میں کمپیوٹرلیاب قائم کرنے ہردینی مدرسہ کو ایک لاکھ روپئے کا بجٹ

سرکاری بیان کے بموجب اقلیتوں کی بھلائی کیلئے یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے ہندی‘انگریزی‘ریاضی‘ سائنس وغیرہ جدید مضامین پڑھانے والے گریجویٹ ٹیچرس کو 6ہزار روپئے ماہانہ اور بی ایڈٹیچرس کو 12ہزار روپئے ماہانہ اعزازیہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

لکھنو: حکومت اترپردیش نے چہارشنبہ کے دن پیش اپنے بجٹ میں ہردینی مدرسہ کو کمپیوٹرلیاب قائم کرنے کیلئے ایک لاکھ روپئے مختص کئے ہیں۔ اترپردیش میں اندازے کے مطابق23ہزار دینی مدارس ہیں جن میں صرف 561کو ریاستی حکومت کی گرانٹ ملتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اقلیتی بہبود کیلئے2,262 کروڑ مختص
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار

سرکاری بیان کے بموجب اقلیتوں کی بھلائی کیلئے یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے ہندی‘انگریزی‘ریاضی‘ سائنس وغیرہ جدید مضامین پڑھانے والے گریجویٹ ٹیچرس کو 6ہزار روپئے ماہانہ اور بی ایڈٹیچرس کو 12ہزار روپئے ماہانہ اعزازیہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

 مالی سال 2023-24 میں اقلیتی اداروں کیلئے 681لاکھ روپئے ہاسٹلوں اور اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر کیلئے دئیے جائیں گے۔ ریاستی حکومت نے آج 6,90,242.43 کروڑ روپیوں کا بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ میں 32,721.96 کروڑ روپیوں کی نئی اسکیمیں شامل ہیں۔