جرائم و حادثات
آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں بس میں آگ لگ گئی
آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں بس میں آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں بس میں آگ لگ گئی۔
تروپتی سے حیدرآباد جانے والی آرٹی سی بس کے انجن میں پرکاشم ضلع کے سریڈی پالم کے قریب ڈرائیور نے آگ دیکھ کر بس کو سڑک کے کنارے پر روک دیا۔
ڈرائیور نے فوری چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے بس سے فوری طورپر مسافرین کو نیچے اتارنے میں کامیابی حاصل کی جس کے نتیجہ میں اس واقعہ میں مسافرین محفوظ رہے جس پر تمام نے راحت کی سانس لی۔
مسافرین کے نیچے اترتے ہی بس میں آگ تیزی سے لگ گئی۔اس واقعہ کی اطلاع فائربریگیڈ کے عملہ کو دی گئی جس نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔