جرائم و حادثات

دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں نو افراد ہلاک

چھتیس گڑھ کے بیمیترا ضلع میں دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم میں نو لوگوں کی موت ہو گئی اور 23 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ مہلوکین میں پانچ خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔

بیمیترا: چھتیس گڑھ کے بیمیترا ضلع میں دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم میں نو لوگوں کی موت ہو گئی اور 23 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ مہلوکین میں پانچ خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی
6ریاستوں میں 10حساس تنصیبات عوام کی پہنچ سے باہر
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک

پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ بیمیترا تھانہ علاقہ کے کٹھیا پٹرول پمپ کے قریب اتوار کو دیر رات تقریباً 2.30 بجے پیش آیا۔ سبھی ایک خاندانی تقریب میں شرکت کے بعد ترائیا گاؤں سے پتھررا واپس آرہے تھے۔

اس دوران ان کی گاڑی ایک پک اپ سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ نو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

فوری طور پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

بیمترا ضلع کلکٹر رنویر شرما، پولیس سپرنٹنڈنٹ رام کرشن ساہو سمیت تمام سینئر افسران اسپتال پہنچے۔

پولیس نے بتایا کہ حادثہ کا شکار تمام افراد پتھررا گاؤں کے رہنے والے تھے۔ مرنے والوں کی شناخت بھوری نشاد (50)، نیرا ساہو (55)، گیتا ساہو (60)، اگنیا ساہو (60)، خوشبو ساہو (39)، مدھو ساہو (5)، رکیش نشاد (6) اور ٹوئنکل نشاد (6) کے طور پر کی گئی ہے۔ ایک کی شناخت ہونا باقی ہے۔

a3w
a3w