آندھراپردیش

آندھراپردیش کے ضلع تروپتی میں بس الٹ گئی۔37مسافرین زخمی

آندھراپردیش کے ضلع تروپتی میں پرائیویٹ ٹراویلس کی بس الٹ گئی جس میں تقریبا 37مسافرین زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع تروپتی میں پرائیویٹ ٹراویلس کی بس الٹ گئی جس میں تقریبا 37مسافرین زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ

یہ حادثہ ضلع کے چندراگری منڈل کے بھاکراپیٹ۔کنوما شاہراہ پر آج صبح اُس وقت پیش آیا جب بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس الٹ گئی۔

یہ بس اننت پور ضلع سے چینئی کی سمت جارہی تھی کہ اس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ بس الٹ گئی اور بس کے تقریبا 25مسافرین زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے زخمیوں کو علاج کے لئے تروپتی کے رویا اسپتال منتقل کردیا۔حادثہ کے وقت بس میں جملہ 37مسافرین سوار تھے۔