حیدرآباد

تلنگانہ کے نامزد چیف منسٹر ریونت ریڈی لوک سبھا کی رکنیت سے مستعفی

ریونت ریڈی نے پارلیمنٹ میں اپنے ساتھی ارکان سے ملاقات کی جنہوں نے ملک کی 29ویں ریاست تلنگانہ جس کی تشکیل 2014میں عمل میں آئی تھی کے دوسرے وزیراعلی بنائے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کااظہارکیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نامزد وزیراعلی ریونت ریڈی جو جمعرات کی دوپہر کو شہرحیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں عہدے اور رازداری کا حلف لیں گے نے لوک سبھا کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔وہ آج پارلیمنٹ پہنچے اور اپنے عہدہ سے استعفی پیش کردیا۔

متعلقہ خبریں
بھٹی وکرامارکہ نے دعوت افطار کے انتظامات کا جائزہ لیا
لوک سبھا الیکشن: ضابطہ اخلاق بہت جلد نافذ ہوگا: مرکزی وزیر کشن ریڈی
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

انہوں نے پارلیمنٹ میں اپنے ساتھی ارکان سے ملاقات کی جنہوں نے ملک کی 29ویں ریاست تلنگانہ جس کی تشکیل 2014میں عمل میں آئی تھی کے دوسرے وزیراعلی بنائے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کااظہارکیا۔پارلیمنٹ میں ان کے ساتھی تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے ارکان نے بھی ملاقات کی اور ان کو مبارکباد دی۔

ریونت ریڈی سال 2018میں ہوئے تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات میں حلقہ اسمبلی کوڑنگل سے شکست سے دوچارہوئے تھے جس کے بعد پارٹی نے انہیں سال 2019کے لوک انتخابات میں رائے دہندوں کی بنیاد پر سب سے بڑے پارلیمانی حلقہ ملکاجگری سے ٹکٹ دیا تھا۔ان انتخابات میں انہیں کامیابی ملی تھی۔

گذشتہ ماہ جنوبی ہند کی اس نئی ریاست تلنگانہ کے انتخابات ہوئے تھے جس کی کمان ریونت ریڈی نے سنبھالتے ہوئے سال 2014میں متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تشکیل دی گئی تلنگانہ ریاست میں دو معیادوں سے برسراقتدار بی آرایس کو شکست دی تھی۔وہ حلقہ اسمبلی کوڑنگل سے منتخب ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے آج اپنی لوک سبھانشست سے استعفی پیش کردیا۔

a3w
a3w