شمالی بھارت

پیغمبر اسلام ؐ کے خلاف نامناسب تبصرہ، ایک شخص کے خلاف کیس درج

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیغمبر اسلامؐ کے خلاف تبصرہ کرنے پر ایک شخص کے خلاف کیس درج کرلی اگیا۔ جمعہ کے دن مسلمانوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے خلاف احتجاج کیا۔

سنت کبیر نگر(یوپی): سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیغمبر اسلامؐ کے خلاف تبصرہ کرنے پر ایک شخص کے خلاف کیس درج کرلی اگیا۔ جمعہ کے دن مسلمانوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے خلاف احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس سنیل کمار سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے معاملہ میں مناسب کارروائی کا تیقن دیا جس پر احتجاج ختم ہوگیا۔

مقامی اسٹیشن ہاؤز آفیسر (ایس ایچ او) شیام موہن کے بموجب ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزم سنیل عرف سونو فی الحال پونے میں رہ رہا ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ اس کا انسٹاگرام اکاؤنٹ کسی نے ہیک کرلیا ہے۔