تلنگانہ

وزیر اعلی تلنگانہ کی توہین پر عادل آباد کے خانہ پورمیں بیشتر افراد کے خلاف معاملہ درج

وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی کی توہین پر عادل آباد کے خانہ پورمیں بیشترافراد کے خلاف معاملہ درج کرلیاگیا۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی کی توہین پر عادل آباد کے خانہ پورمیں بیشترافراد کے خلاف معاملہ درج کرلیاگیا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی سے مرکزی ٹیم کی ملاقات
مولانا عاقلؒ: حق گوئی اور بے باکی کی مثال
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
سیتا اکا کے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، سائبر کرائم پولیس میں کیس درج
سریوانی ڈگری کالج میں کامیاب طلبہ کے لیے گریجویشن تقریب کا انعقاد

عادل آبادون ٹاون پولیس نے کہاکہ خانہ پورکے آبپاشی تالاب کے ایف ٹی ایل کی سرحدات کی نشاندہی اورتعین کے لئے بلدیہ اورریونیوڈپارٹمنٹس کے عہدیداروں کی جانب سے کئے گئے سروے کے دوران وزیراعلی ریونت ریڈی کی توہین پر تعزیرات ہند اورآئی ٹی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت گنگنا اوردیگر افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیاگیا۔

مقامی افراد نے اس سروے کی یہ دعوی کرتے ہوئے مخالفت کی تھی کہ وہ تقریبا 30برس سے اس علاقہ میں مقیم ہیں۔مقامی افراد کی مخالفت کے بعد عہدیدار، اس سروے سے دستبردارہوگئے۔

صدرنشین بلدیہ جوگوپرمیندرنے بلدیہ کے جنرل باڈی اجلاس کے دوران عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ سروے سے پہلے متبادل حل تلاش کریں۔

اپنے بیان میں عادل آباد آرڈی او ونود نے واضح کیا کہ سروے کا مقصد مستقبل میں تالاب میں غیرمجازقبضوں کوروکنا ہے۔انہوں نے کہاکہ مکانات کومنہدم نہیں کیاجائے گا۔

a3w
a3w