حیدرآباد

تلنگانہ تیزی سے ترقی کررہا ہے: کے ٹی آر

ڈیجیٹل پریزنٹیشن کے ذریعہ حیدرآباد کی جامع بحیثیت مجموعی ترقی کی تفصیلات سے انہوں نے وفد کو واقف کروایا اور ساتھ ہی گزشتہ دہائی میں حکومت کے اقدامات کو انہوں نے اجاگر کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرآئی ٹی تارک راما راؤ نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست ترقی کی راہ پر تیزی سے پیش قدمی کررہی ہے۔ انہوں نے تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے ترقی کے رکے ہونے کے شبہات کو دور کیا۔  انہوں نے کنفیڈریشن آف رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس اسوسی ایشن آف انڈیا کے وفد کے ساتھ آج بات چیت کی۔

متعلقہ خبریں
گولف سٹی سے 10ہزار افراد کو روزگار ملنے کی توقع
مہدی پٹنم میں اسکائی واک کے تعمیری کام تیزی سے جاری
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا انتخابی وعدہ پورا، بُڈگا جنگم بستی کے عوام کیلئے مستقل مکانات کی راہ ہموار
حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے پیش کی برادرانِ اسلام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے اِس وفد نے وزیر موصوف سے ٹی ہب میں ملاقات کی تھی۔ ڈیجیٹل پریزنٹیشن کے ذریعہ حیدرآباد کی جامع بحیثیت مجموعی ترقی کی تفصیلات سے انہوں نے وفد کو واقف کروایا اور ساتھ ہی گزشتہ دہائی میں حکومت کے اقدامات کو انہوں نے اجاگر کیا۔