کرناٹک

فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج

دبئی اور منگلورو کے درمیان فلائٹ کے دوران بدتمیزی کرنے والے مسافر کے خلاف ایر انڈیا ایکسپریس کے عملہ کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی۔

منگلورو: دبئی اور منگلورو کے درمیان فلائٹ کے دوران بدتمیزی کرنے والے مسافر کے خلاف ایر انڈیا ایکسپریس کے عملہ کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی۔

متعلقہ خبریں
ہوٹل منہدم کیس، اداکار وینکٹیش اور افراد خاندان کیخلاف کیس درج
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار
ہریش راؤ کے رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی آردرج
بہار راج بھون میں ای وی ایم ہیکرس کے ’قیام‘ کی ایس آئی ٹی تحقیقات
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب

فلائٹ کے سیکورٹی کوآرڈینیٹر سدھارتھ داس نے محمد بی سی کے خلاف باجپے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ یہ واقعہ 9/ مئی کی صبح کا ہے اور اسی شام ایف آئی آر درج ہوئی۔

پولیس کے مطابق محمد نے 8/ مئی کی رات ایرانڈیا ایکسپریس فلائٹ میں دبئی سے منگلورو کا سفر کیا اور اگلے دن صبح 7:30بجے منگلورو انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچا۔

فلائٹ کے دبئی سے پرواز کرنے کے بعد محمد ٹوائلٹ گیا اور باہر نکال کر عملہ کے ایک رکن سے کرشنا نامی شخص کے بارے میں دریافت کیا جو اس فلائٹ کی مسافرین کی فہرست میں نہیں تھا۔

اس نے بے تکے سوالات کرکے اور غیرضروری طور پرکئی بار سرویس بٹن دباکرعملہ کو پریشان کیا۔ پھر اس نے اپنی لائف جیکٹ نکالی اور عملہ کو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسے لینڈگ کے بعد استعمال کرے گا۔

جب فلائٹ بحیرہ عرب کے اوپر تھی تو اس نے مبینہ طو رپر یہ بھی کہا کہ وہ سمندر کے اوپر خود سے اڑنا چاہتا ہے۔