حیدرآباد

دونوں شہروں کی مختلف مساجد و دیگر مقامات پر جلسہ شہادت و زیارت آثار شریف

جامع مسجد شمالی لالہ گوڑہ، سکندرآباد میں 29جولائی کو بعد نماز ظہر جلسہ بنام شہید اعظم کانفرنس مقرر ہے۔ مہمان خصوصی قاضی ناصر الدین صدیقی ہوں گے۔

حیدرآباد: جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ و شہدائے کربلاؓ بعنوان ”شاہ است حسینؓ کانفرنس“ و زیارت آثار مبارک 28جولائی کو بعد عشاء خانقاہ کنج نشین بغدادی، فتح دروازہ میں مقرر ہے۔ مولانا سید شاہ عمران پاشاہ کنج نشین جنیدی بغدادی نگرانی کریں گے۔ محفل درود شریف، حلقہ ذکر ہوگا۔ مناقیب حضرت سیدنا امام حسینؓ و شہدائے کربلاؓ، مدعو شعراء سنائیں گے۔ محفل کا آغاز حافظ سید غوث حسن شرفی کی قرأت کلامپاک و محمد شفیع قادری کی حمد باری تعالیٰ سے ہوگا۔ محمد عبدالقیوم علیم ناظم ہوں گے۔

ll مرکزی جلسہ یوم شہدائے کربلاؓ زیر اہتمام امارت ملت اسلامیہ 29جولائی کو 9 بجے صبح جامع مسجد چوک میں بصدارت مولانا محمد حسام الدین ثانی عامل امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ و اے پی منعقد ہوگا۔ جلسہ کا آغاز قاری و حافظ محمد عبدالقیوم شاکر کی تلاوت کلام پاک سے ہوگا۔ قاری محمد طیب پاشاہ قادری، قاری محمد مصطفی صدیقی عرف مسکن حسامی، منظوم نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ مولانا سید ظفر احمد جمیل حسامی، مولانا سید غوث محی الدین حسامی، مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی، جناب خلیل الرحمن کی تقاریر کے بعد امیر ملت سالامیہ تلنگانہ کا خطاب ہوگا۔ مدرسہ دینیہ اقبال العلوم سن سٹی کے طلباء کا تعلیمی مظاہرہ ہوگا۔ خواتین کے لئے پردے کا نظم رہے گا۔

ll جامع مسجد شمالی لالہ گوڑہ، سکندرآباد میں 29جولائی کو بعد نماز ظہر جلسہ بنام شہید اعظم کانفرنس مقرر ہے۔ مہمان خصوصی قاضی ناصر الدین صدیقی ہوں گے۔

ll جلسہ شہدائے کربلاؓ و ماہانہ فاتحہ حضرت سید محمد جیلانی قادری کلیمیؒ 28جولائی کو بعد نماز عشاء آستانہ قطب صاحبؒ نزد لوہے کا چارمینار ہائی ٹیک سٹی میں مقرر ہے۔ مولانا سید محمد غوث قادری کلیمی سجادہ نشین مقرر ہے۔ بعد عشاء تبدیلی غلاف، پیشکشی چادر گل، دعا و سلام ہوگا۔ محفل منقبت اور محفل سماع ہوگی۔

ll خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ منڈی میر عالم اندرون کمان ایلچی بیگ کی جانب سے 10 روزہ سالانہ جلسہ یاد امام حسینؓ منعقد کیا جارہا ہے۔ صوفی شاہ محمد مظفر علی چشتی ابوالعلائی سرپرستی اور صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی نگرانی کریں گے۔ 9 بجے تا 10:30 بجے شب خانقاہ میں 9 روز تک اجلاس منعقد ہوگا۔ مولانا صوفی ارشد چشتی ابوالعلائی خطاب کریں گے۔ 10 محرم الحرام کو شاہ جہاں فنکشن ہال، تالاب کٹہ میں 10:30 بجے دن اختتامی جلسہ ہوگا۔

ll ماہانہ محفل نعت پاک و جلسہ حضرت سیدنا امام حسینؓ و مناقب شہدائے کربلاؓ 28جولائی کو بعد عشاء جامع مسجد پیارو میاں، مصری گنج میں مقرر ہے۔ مولانا سید احمد پاشاہ قادری زرین کلاہ رکن اسمبلی و معتمد عمومی کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین نگرانی کریں گے۔ مولانا عرفان اللہ شاہ نوری، مولانا سید شاہ خلیل اللہ اویس بخاری نقشبندی مخاطب کریں گے۔ خواجہ مبشر الدین حسینی پاشاہ کونسلر کشن باغ، محمد مقتدر بابا کونسلر جہاں نما مہمان خصوصی ہوں گے۔ شعراء و ثناء خواں مناقب حضرت سیدنا امام حسینؓ و شہدائے کربلاؓ سنائیں گے۔

ll خانقاہ حضرت پیر سید شاہ حسن قادری الجیلانی المعشوفی (حسن میاں صاحب) نبیرہ حضرت سید شاہ جلال الدین جمال البحر معشوق ربانی ثانی ؒ 29جولائی کو 4 بجے شام تا 9 بجے شب زیارت آثار مبارکؐ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 9محرم کی رات کو یاد حضرت سیدنا امام حسینؓ اور منقبت کے بعد عا و سلام پر محفل کا اختتام ہوگا۔ خواتین کے لئے پردہ کا نظم رہے گا۔ نزد درگاہ حضرت میر مومن صاحبؒ، میر کا دائرہ، لال دروازہ روڈ گولی پورہ میں محافل ہوں گی۔

ll زیارت موئے مبارک و سالانہ جلسہ امامان اہل بیتؓ 10محرم کو مسجد سیدنا عمر فاروقؒ واحد نگر، اولڈ ملک پیٹ بعد نماز ظہر منعقد ہوگا۔ سید شاہ من اللہ علوی شطاری خطاب کریں گے۔ بعد عصر خانقاہ علوی شطاری ملک پیٹ میں زیارت موئے مبارک حضرت سیدنا امام حسینؓ کا اہتمام کیا جائے گا۔

ll ایوان صوفی اعظم، شاہین نگر میں 29جولائی کو 10 بجے دن قدیم سالانہ مجلس شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ منعقد ہوگی۔ مولانا سید شاہ احمد علی صوفی قادری سجادہ نشین بارگاہ ایوان صوفی اعظم سرپرستی کریں گے۔ قرأت، نعت و منقبت کے بعد سید افتخار علی صوفی محتشم پاشاہ، حافظ سید امام علی صوفی خسرو پاشاہ، سید شاہ امتیاز علی صوفی خرم پاشاہ، مولوی حافظ سید شاہ سلطان علی صوفی مزمل پاشاہ، مولوی سید شاہ مسعود علی صوفی جعفر پاشاہ، مولانا محمد بلال زبیر صوفی قادری، مولانا حافظ سید شاہ اکبر علی صوفی محمد پاشاہ قادری مولانا حافظ سید شاہ مظفر علی صوفی اویس پاشاہ، مولانا حافظ سید شاہ مرتضی علی صوفی حیدر قادری، مولانا سید شاہ مصطفی سعید قادری و نیز سرپرست مجلس کے خطابات ہوں گے۔ سید الشہداء حضرت سیدنا امام حسینؓ کے موئے مبارک کی زیارت کرائی جائے گی۔ سلام و دعا پر مجلس کا اختتام عمل میں آئے گا۔ خواتین کے لئے پردہ کا نظم رہے گا۔

a3w
a3w