تلنگانہ

ووٹرس کیلئے ہر قسم کی ترغیبات پر کڑی نظر رکھی جائے: سی ای او تلنگانہ

پولنگ سے پہلے آخری 72 گھنٹوں کے دوران، الیکشن کمیشن کی طرف سے پولس اور انفورسمنٹ مشنری کو ووٹرز کو متاثرکرنے پارٹیوں کی جانب سے دی جانے والی ہر قسم کی ترغیبات پر کڑی نظر رکھنے کا پابند کیا گیا۔

حیدرآباد: سی ای او، تلنگانہ وکاس راج، نے تمام آر اوز /ڈی ای اوز کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا۔

متعلقہ خبریں
حلقہ کونسل ورنگل کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ
حیدر آباد کے 5 لاکھ 41 ہزار بوگس ووٹ فہرست سے حذف
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ
سلطان العلوم کیمپس میں ووٹر شعور بیداری پروگرام
ووٹر لسٹ میں تضادات کی شکایتوں کی انکوائری کریں۔ چیف الیکٹورل آفیسر کی ہدایت

پولنگ سے پہلے آخری 72 گھنٹوں کے دوران، الیکشن کمیشن کی طرف سے پولس اور انفورسمنٹ مشنری کو ووٹرز کو متاثرکرنے پارٹیوں کی جانب سے دی جانے والی ہر قسم کی ترغیبات پر کڑی نظر رکھنے کا پابند کیا گیا۔

انہوں نے کہا آخری 48 گھنٹوں کے دوران ڈی ای اوز/سی پیز/ایس پیز کے علاوہ مبصرین کو رات میں نگرانی اوردوروں میں اضافہ کرنا ہوگا۔

پسماندہ علاقوں جیسے کچی بستیاں اور شادی خانوں جہاں سے رقم، شراب، مفت تحائف اور منشیات کی تقسیم ممکن ہے‘ پر کڑی نظر رکھی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی)کے مطابق ان آخری گھنٹوں کے دوران فلائنگ اسکواڈز اور اسٹیٹک سرویلنس ٹیمیں اور وہ لوگ جو بین الاضلاع اور بین ریاستی مقامات پر تعینات ہیں‘ ان کو مکمل چوکس رہنے کو کہا گیا ہے۔

a3w
a3w