حیدرآبادسوشیل میڈیا

بی جے پی صدر بنڈی سنجے کے فرزند کے خلاف مقدمہ درج

بی جے پی کے قائد کے فرزند جو ایک مینجمنٹ کورس کررہے ہیں اپنے ایک دوست کی بہن سے مبینہ قربت بڑھالینے پر سری رام پر برہم تھے۔ ویڈیو میں بھگیرت متاثرہ طالب علم کے خلاف بدتمیزی اور حملہ کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد پولیس نے تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کے فرزند بھگیرت کے خلاف مہندرایونیورسٹی میں اپنے ساتھی پر حملہ کرنے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ یونیورسٹی حکام کی شکایت پر سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کے تحت دنڈیگل پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
پرائمری سےہائی اسکولس پر ترقی پانے والے اساتذہ کے لئیے تربیتی ورکشاپ ، تعلیمی عہدیداروں کا خطاب

سوشل میڈیا پر ایک طالب علم پر بھگیرت کے حملہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے چند گھنٹوں بعد یہ شکایت درج کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ چند دنوں قبل پیش آیا تھا۔

بی جے پی کے قائد کے فرزند جو ایک مینجمنٹ کورس کررہے ہیں اپنے ایک دوست کی بہن سے مبینہ قربت بڑھالینے پر سری رام پر برہم تھے۔ ویڈیو میں بھگیرت متاثرہ طالب علم کے خلاف بدتمیزی اور حملہ کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

 بھارت راشٹر سمیتی کے قائدین اور حامیوں نے ویڈیو کو بڑے پیمانہ پر شیئر کیا اور بی جے پی قائد کو لعن طعن کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ طالب علم نے بھی ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے یہ قبول کیا کہ وہ ایک لڑکی کو پریشان کررہا تھا جس کی وجہ سے بھگیرت غصہ میں آگئے اور بعدازاں ان کے ساتھ مارپیٹ کی۔

سری رام نے کہا کہ بھگیرت سے انہیں کوئی شکایت نہیں ہے اور حملہ کے ویڈیو کو انہوں نے بے کار قرار دیا۔ سری رام نے پولیس سے شکایت نہیں کی لیکن یونیورسٹی کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کرلیا گیا۔