تلنگانہ

گھر کے کھانے کی عدم فراہمی کا الزام : کویتا

دہلی کی ایک عدالت نے بی آر ایس کی ایم ایل سی کے کویتا کی ایک درخواست پر تہاڑ جیل کے حکام سے جواب طلب کیا ہے جس میں کویتا نے الزام عائد کیا کہ سابقہ احکام کے باوجود جیل حکام نے انہیں گھر کا پکا ہوا کھانا، چٹائی، دوائیں یا دیگر چیزیں فراہم نہیں کی ہیں۔

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے بی آر ایس کی ایم ایل سی کے کویتا کی ایک درخواست پر تہاڑ جیل کے حکام سے جواب طلب کیا ہے جس میں کویتا نے الزام عائد کیا کہ سابقہ احکام کے باوجود جیل حکام نے انہیں گھر کا پکا ہوا کھانا، چٹائی، دوائیں یا دیگر چیزیں فراہم نہیں کی ہیں۔

علاوہ ازیں انہیں زیورات پہننے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ راؤس ایونیو کی عدالت کی خصوصی جج کاویری باویجا نے جمعرات کے روز بی آر ایس سربراہ وتلنگانہ کے سابق چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی دختر کویتا کو 9 اپریل تک عدالتی تحویل میں دے دیا تھا کیونکہ کل کویتا کی ای ڈی کی تحویل کی مدت ختم ہوگئی تھی۔

کویتا کو دہلی شراب پالیسی اسکام سے مربوط منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارکیا تھا۔ گزشتہ ہفتہ عدالت نے کویتا کو گھر کا پکا ہوا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دے تھی اور منگل کے روز جیل سپرنٹنڈنٹ کو عدالت نے حکم دیا تھا کہ وہ کویتا کو گھر سے پکا ہوا کھانا، کتابیں، پن پیپرس، دوائیں، کپڑے، چپل، ایک چٹائی(توشک) بیڈ شیٹس فراہم کریں اور انہیں زیورات پہننے کی بھی اجازت دیں۔

کویتا نے کہاتھا کہ گھر کا پکا ہوا کھانا اور توشک انہیں فراہم کیاجائے کیونکہ یہ ان کی صحت کیلئے ضروری ہے تاہم بی آر ایس ایم ایل سی نے الزام عائد کیا کہ ان تمام چیزیں انہیں فراہم نہیں کی گئیں یاانہیں ساتھ لانے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

حتیٰ کہ انہیں جیل میں عینک اور مالا بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے 26 مارچ کو عدالت کی جانب سے جاری کردہ احکام کی صریحاً خلاف ورزی کی گئی۔ کویتا نے اپنی درخواست میں یہ بات کہی تاہم جج نے اس سلسلہ میں تہاڑ جیل حکام سے جواب طلب کیا ہے اور اس معاملہ کی سماعت ہفتہ کے روز مقرر کی ہے۔

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے کویتا کو مزید تحویل میں دینے کی درخواست کی ہے اور کہاکہ پیروسس آف کرائم میں کویتا سے مزید پوچھ تاچھ کرنی ہے۔ ای ڈی نے 15 مارچ کو حیدرآباد میں ان کے مکان کی تلاشی لینے کے بعد کویتا کو گرفتار کیا تھا۔

a3w
a3w