ایشیاء

عمران خان کے خلاف غداری کیلئے اُکسانے کا کیس درج

پاکستان کی فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ پاکستان تحریک ِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی پر جو جیل میں بند ہیں‘ ایک سرکاری عہدیدار کو غداری کے لئے اُکسانے کا الزام ہے۔

اسلام آباد: پاکستان کی فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ پاکستان تحریک ِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی پر جو جیل میں بند ہیں‘ ایک سرکاری عہدیدار کو غداری کے لئے اُکسانے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں
چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن پر عالمی میڈیا میں ہلچل
پاکستان سیریز سے قبل بنگلہ دیش کو دھکا
عمران خان کا پولی گراف ٹسٹ کرانے سے انکار
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کےخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر ان کی سزا کو مزید سخت بنایا گیا: ہائیکورٹ

دنیا نیوز نے یہ اطلاع دی۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شینئر کی تھی جس میں اعلیٰ سرکاری عہدیداروں اور اداروں کے خلاف اشتعال انگیز ریمارکس کئے گئے تھے۔ تحقیقاتی ایجنسی نے اس پوسٹ کو عوامی بے چینی کمے لئے اکسانے کی کوشش اور ملک گیر احتجاجی تحریک کی اپیل مانا ہے۔

ایف آئی اے نے ایک ٹیم اڈیالہ جیل‘ راولپنڈی بھیجی جہاں عمران خان قید ہیں لیکن کوئی پیشرفت نہ ہوسکی کیونکہ پی ٹی آئی قائد نے اپنے وکیلوں کی غیرموجودگی میں سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

ٹیم ڈپٹی ڈائرکٹر سائبر کرائم ایاز خان اور کئی دیگر ارکان پر مشتمل تھی۔ پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ایف آئی اے عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی چھان بین کرے گی کیونکہ انہوں نے ان پلیٹ فارمس کو ملک میں افراتفری اور لاقانونیت پھیلانے کے لئے استعمال کیا تھا۔ انہوں نے اس کے ذریعہ قومی سلامتی کو خطرہ میں ڈالا تھا۔

a3w
a3w