محبت بھرا جشن! کم بجٹ میں شاندار سالگرہ، طالبات نے دوست کی سالگرہ کو یادگار بنا دیا
دوستی کا اصل رنگ وہی ہوتا ہے جو محبت، خلوص اور خوشیوں سے بھرا ہو۔ کچھ طالبات نے اپنی دوست کی سالگرہ اس طرح منائی کہ ہر کوئی اسے دیکھ کر متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔

دہلی: دوستی کا اصل رنگ وہی ہوتا ہے جو محبت، خلوص اور خوشیوں سے بھرا ہو۔ کچھ طالبات نے اپنی دوست کی سالگرہ اس طرح منائی کہ ہر کوئی اسے دیکھ کر متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔ سادگی، کم بجٹ اور بے حد محبت سے بھرپور یہ تقریب سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور ہر کوئی اس کو سراہ رہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند طالبات اپنی دوست کے لیے سرپرائز سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کرتی ہیں جیسے ہی سالگرہ منانے والی لڑکی کلاس روم میں داخل ہوتی ہے، سبھی مل کر اسے "ہیپی برتھ ڈے” کہہ کر خوش آمدید کہتی ہیں۔ اس کے بعد دوستوں نے محبت بھرا تاج اس کے سر پر سجایا اور سالگرہ کی مبارکباد دی۔
یہ تقریب ایک منفرد انداز میں منائی گئی، جہاں روایتی کیک کے بجائے بورڈ پر کیک بنایا گیا تھا۔ سالگرہ کی لڑکی نے پہلے موم بتی کا شعلہ بجھایا، تالیاں بجائی گئیں اور پھر اس نے چاک سے بنے کیک کو کاٹا اور سب دوستوں کو "کھلایا”۔ تقریب کی سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ آخر میں سبھی دوستوں نے مل کر بورڈ پر بنے کیک کو مٹا کر اس کے نشان سالگرہ کی لڑکی کے چہرے پر لگا دیے، جس سے ہر کوئی قہقہے لگانے لگا۔