حیدرآباد

پہاڑی شریف میں سڑک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن کے حدود کے مامڈی پلی گاوں کے قریب اڈانی ایرواسپیس پارک کے قریب گاڑی چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کار، سڑک کے کنارے لگائی گئی ریلنگ سے ٹکراگئی۔

حیدرآباد: سڑک کے قریب لگائی گئی ریلنگ سے کار کے ٹکراجانے کے نتیجہ میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک اوردیگر دوزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ شہر حیدرآبادکے نواحی علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب دوستوں کا گروپ آج صبح کی اولین ساعتوں میں تفریح کیلئے گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
غوث نگر ہائی اسکول کی طالبہ سمیہ بیگم کو ’’مہاتما جوتی با پھولے پرتھیبھا ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا
مہدی پٹنم میں اسکائی واک کے تعمیری کام تیزی سے جاری
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام
منصف ٹی وی کے سی ای او حبیب نصیر مانو کے بورڈ آف اسٹڈیز میں شامل، تین سالہ میعاد کے لیے تقرری

ذرائع کے مطابق پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن کے حدود کے مامڈی پلی گاوں کے قریب اڈانی ایرواسپیس پارک کے قریب گاڑی چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کار، سڑک کے کنارے لگائی گئی ریلنگ سے ٹکراگئی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔