شمالی بھارت

خانگی اسکول کے ڈرینج سے بچہ کی لاش دستیاب، برہم عوام نے اسکول نذر آتش کردیا (ویڈیوز)

پٹنہ کے ایک خانگی اسکول میں ڈرینج میں ایک4 سالہ لڑکا مردہ پائے جانے کے بعد اس کے ارکان خاندان کے بشمول برہم ہجوم نے اسکول کو نذر آتش کردیا۔

پٹنہ: پٹنہ کے ایک خانگی اسکول میں ڈرینج میں ایک4 سالہ لڑکا مردہ پائے جانے کے بعد اس کے ارکان خاندان کے بشمول برہم ہجوم نے اسکول کو نذر آتش کردیا۔

متعلقہ خبریں
اردو یونیورسٹی میں غیرمعیاری غذا کی فراہمی پر طلبہ کا احتجاج (ویڈیو)
اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کے خلاف مظاہرے جاری
عثمانیہ یونیورسٹی کے سوئمنگ پول کو کھول دیاجائے گا

دیگہہ بستی کے برہم افراد نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ پر بچہ کے قتل کاالزام عائد کیا۔ انہوں نے دیگہہ۔ اشیانہ اور داناپور‘ گاندھی میدان روڈ مسدود کردیا۔

بچہ جمعرات کی صبح اسکول گیاتھالیکن مکان واپس نہ آنے پر ارکان خاندان اسے تلاش کرنا شروع کیا۔ مقامی پولیس اسٹیشن کو بھی اس تعلق سے مطلع کیا گیا۔

پولیس اسٹیشن عملہ اطراف و اکناف میں تلاشی کارروائی شروع کی لیکن بچہ کا پتہ نہ چل سکا۔ ارکان خاندان نے اسکول کے ڈرینج میں بچہ کی نعش کا پتہ چلایا۔

پولیس نے بتایا کہ ڈرینیج کی تعمیر حال میں مکمل ہوئی تھی۔متوفی بچے کے چچا نے بتایا کہ تلاشی کے دوران جب بچہ کی کلاس سے متصلہ ڈرینج کا ڈھکن کھولنے پر اس کے بھتیجے کی نعش دکھائی دی۔

انہوں نے کہا ایساظاہر ہوتا ہے کہ کسی نے بچہ کو ہلاک کرکے نعش ڈرنیج میں پھینک دی ہے۔ ایس ایچ او دیگہہ برجیش کمار نے بتایا کہ نعش پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کی گئی ہے اور سی سی ٹی وی کے فوٹیج کاجائزہ لیاجارہاہے۔