آندھراپردیش

رائفل سے اتفاقاً گولی چلنے سے سی آئی اے ایف کا نسٹبل ہلاک

پولیس ذرائع کے بموجب ریاست آندھراپردیش کے نندیال کا 34 سالہ وینکٹیش، سنگاریڈی کے بی ڈی ایل میں بس سے اُتررہا تھا اور رائفل اس کے پاس تھی۔

حیدرآباد: لوڈیڈ رائفل سے اتفاقاً گولی چلنے سے سی آئی اے ایف کا کانسٹبل ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے بموجب ریاست آندھراپردیش کے نندیال کا 34 سالہ وینکٹیش، سنگاریڈی کے بی ڈی ایل میں بس سے اُتررہا تھا اور رائفل اس کے پاس تھی۔

اترنے کے دوران اتفاقی طورپر بندوق سے گولی چل گئی اور یہ گولی اس کے سر میں لگی جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا۔

وہ سی آئی اے ایف میں گزشتہ 13 سال سے خدمات انجام دے رہا تھا۔ بی ڈی ایل پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

a3w
a3w