امریکہ و کینیڈا

کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع

امریکی نائب صدر کملاہیرس جو صدارتی الیکشن لڑ رہی ہیں، سابق صدر و ریپبلکن پارٹی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ عملاً ٹائی کے موقف میں ہیں۔

واشنگٹن: امریکی نائب صدر کملاہیرس جو صدارتی الیکشن لڑ رہی ہیں، سابق صدر و ریپبلکن پارٹی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ عملاً ٹائی کے موقف میں ہیں۔ ہفتہ کے دن جاری تازہ پول میں یہ بات بتائی گئی۔

متعلقہ خبریں
ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کیا ہوگی
ٹرمپ کو ہرانے کے ساتھ ساتھ پارٹی اور قوم کی خدمت کروں گی : کملا ہیرس
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی
امریکی صدر جوبائیڈن کا قوم کو اتحاد کا پیغام، زبان پھر پھسل گئی

صدرجوبائیڈن کے اپنے پارٹی قائدین کے دباؤ میں میدان چھوڑنے کے چند دن بعد نیویارک ٹائمز / سیاناکالج پول میں کہا گیا کہ ڈیموکریٹس 59سالہ کملاہیرس کی تائید کررہے ہیں۔

ان کی امیدواری نے ڈیموکریٹک پارٹی کو پھر سے متحد کردیا ہے۔ کملاہیرس کو 70فیصد ڈیموکریٹک ووٹرس کی تائید حاصل ہے۔ رائے دہندوں کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پارٹی تیزی سے کملاہیرس کے پیچھے کھڑی ہوجائے۔ کملاہیرس نے گزشتہ ہفتہ اپنی صدارتی انتخابی مہم شروع کردی تھی۔

تاہم ابھی باقاعدہ طور پر ڈیموکریٹس کی طرف سے ان کی صدارتی امیدوار کا اعلان ہونا باقی ہے۔ ڈیموکریٹس کی اکثریت کملاہیرس کی امیدواری کے سلسلہ میں پرجوش ہے۔ صرف 10فیصد کا کہنا ہے کہ وہ غیر مطمئن یا خفاء ہے۔ کملاہیرس کو ڈیموکریٹس سے 93فیصد تائید مل رہی ہے۔

ٹرمپ کو ریپبلکن کی اتنی ہی تائید حاصل ہے۔ سروے میں کہا گیا کہ کملاہیرس کا مظاہرہ ان گروپس میں بہتر ہے جن میں جوبائیڈن کافی کمزور تھے۔ کملاہیرس کو خاص طور پر نوجوانوں اور غیرسفید فام ووٹرس کی تائید حاصل ہورہی ہے۔

a3w
a3w