شمالی بھارت

میرٹھ میں مسجد کے باہر عالم دین پر گولی چلائی گئی

گولی نعیم کے کان کو چھوکر گذر گئی۔ زخمی عالم دین کو دواخانہ میں شریک کروایا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔ شبہ ہے کہ فائرنگ سرتاج نامی شخص نے کی۔ اس کی تلاش جاری ہے۔ مسجد گنجان آباد علاقہ میں واقع ہے۔

میرٹھ۔: یوپی کے شہر میرٹھ میں ایک مسجد کے باہر ایک مولوی کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا۔ پولیس نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ 35سالہ عالم دین نعیم مسجد کے باہر ٹھہرے ہوئے تھے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس (سٹی) آیوش وکرم سنگھ نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
امریکہ میں ہندوستانی طالبہ کار حادثہ میں شدید زخمی