حیدرآبادسوشیل میڈیا

حیدرآباد کی مشہور سڑک پر ایک جوڑے کا چلتی بائیک پر کھلے عام رومانس (ویڈیو وائرل)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں افراد بھری ٹریفک کے درمیان بائیک پر نامناسب انداز میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔ بوائے فرینڈ بائیک چلارہا ہے اور گرل فرینڈ بائیک کی پٹرول کی ٹانکی پر بیٹھی ہوئی ہے اور بوائے فرینڈ کے ساتھ گلے لگ کر غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

حیدرآباد: پہاڑی شریف کی روڈ پر ایک جوڑے کی جانب سے چلتی بائیک پر نازیبا حرکتیں کرنے کا ایک واقعہ پیش آیا۔ اس پورے واقعہ کی پیچھے سے کسی نے ویڈیو ریکارڈنگ کرلی اوردیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ۔

متعلقہ خبریں
عازمین کو سوشل میڈیا کے فتنہ سے بچنے کی تلقین: محمود علی
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل
شترو گھن سنہا نے دواخانہ کے کمرہ سے اپنی تصاویر شیئر کیں (تصاویر)
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں افراد بھری ٹریفک کے درمیان بائیک پر نامناسب انداز میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔ بوائے فرینڈ بائیک چلارہا ہے اور گرل فرینڈ بائیک کی پٹرول کی ٹانکی پر بیٹھی ہوئی ہے اور بوائے فرینڈ کے ساتھ گلے لگ کر غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے پھیلنے کے بعد پولیس کی توجہ اس واقعہ کی طرف مبذول ہوئی۔

پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن کے ذرائع کے مطابق، پولیس نے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری طورپر اس جوڑے کی تلاش شروع کر دی ہے اور عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسی حرکتوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ معاشرتی اخلاقیات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

یہ واقعہ شہر میں اخلاقی اور سماجی قدروں کے حوالے سے ایک بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ عوامی مقامات پر ایسی حرکتوں کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے شہریوں نے پولیس سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

a3w
a3w