آندھراپردیش
آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری میں خطرناک سڑک حادثہ۔ دو نوجوان ہلاک
آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں پیر کے روز ہنومان جنکشن بائی پاس سڑک پر ایک خطرناک سڑک حادثہ پیش آیا۔
حیدرآباد: آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں پیر کے روز ہنومان جنکشن بائی پاس سڑک پر ایک خطرناک سڑک حادثہ پیش آیا۔
ایک تیز رفتار لاری نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں بائیک پر سوار دو نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
مہلوکین کی شناخت دیوراپلی سے تعلق رکھنے والوں کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔