جنوبی بھارت
ٹرینڈنگ

دونوں ہاتھوں سے محروم خاتون کو ڈرائیونگ لائسنس

پیدائش سے دونوں ہاتھوں سے محروم خاتون کا خواب تھا کہ وہ پیروں سے کار چلائے لیکن فنی بنیاد پر اسے لائسنس نہیں مل رہا تھا۔

ترواننت پورم: 32 سالہ جسمانی معذور خاتون جیلومول ایم تھامس کی 6 سال سے جاری انتھک کوششیں اس وقت رنگ لائیں جب چیف منسٹر کیرالا پی وجین نے اسے ڈرائیونگ لائسنس سونپا۔

پیدائش سے دونوں ہاتھوں سے محروم خاتون کا خواب تھا کہ وہ پیروں سے کار چلائے لیکن فنی بنیاد پر اسے لائسنس نہیں مل رہا تھا۔

فری لانس ڈیزائنر خاتون کا کہنا ہے کہ دونوں ہاتھوں سے محرومی میری سب سے بڑی معذوری تھی۔ اب میں خوش ہوں کہ میں نے اس سب سے بڑی رکاوٹ پر قابو پالیا اور مجھے ڈرائیونگ لائسنس مل گیا۔

اس کی پہلی رکاوٹ اس وقت دور ہوئی تھی جب ضلع ارناکلم کے ایک ڈرائیونگ اسکول نے اسے ڈرائیونگ سکھانے پر آمادگی ظاہر کی۔

ڈرائیونگ اسکول کے مالک نے کہا کہ ہمارے اندیشہ کے برخلاف اس عورت نے خود کو منوایا اور کار چلانا سیکھ لیا۔

وی آئی انوویشنس پرائیوٹ لمیٹڈ(کوچی) نے خاتون کی 2018 ماڈل کی ماروتی سلیریو کار میں درکار الکٹرانک ماڈیفکیشنس کیں۔ ریاستی کمیشن برائے معذورین نے بھی محکمہ موٹر وہیکلس سے کہا تھا کہ اسے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جائے۔

a3w
a3w