دہلی

شعبہ عربی دہلی یونیورسٹی میں شاہ سلمان عالمی اکیڈمی برائے عربی زبان کے ایک وفد کا دورہ

عالمی ادارہ‘شاہ سلمان عالمی اکیڈمی برائے عربی زبان’کے ایک پانچ رکنی وفد نے آج شعبہ عربی دہلی یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

نئی دہلی: عالمی ادارہ‘شاہ سلمان عالمی اکیڈمی برائے عربی زبان’کے ایک پانچ رکنی وفد نے آج شعبہ عربی دہلی یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی شہری گرفتار (ویڈیو)
سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے خاص ہدایات جاری کردیں
سعودی عرب میں افسانہ نویسی کیلئے اعزاز
سعودی عرب میں رواں برس 100 سے زائد افراد کو موت کی سزا دی گئی
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب

شعبہ عربی دہلی یونیورسٹی کے صدر پروفیسر سید حسنین اختر نے شاہ سلمان اکیڈمی کے شعبہ ئتعلیمی پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر سعد القحطانی کی قیادت میں اس عرب وفد کا اپنے شعبہ میں استقبال کیا اورشعبہ عربی دہلی یونیورسٹی کی علمی کاوشوں، تدریسی پروگرام اور ادبی سرگرمیوں کا اجمالی تعارف پیش کیا۔

شعبہ عربی،دہلی یونیورسٹی کی ایک ریلیز کے مطابق پروفیسر نیرا اگنی مترا، چیئرپرسن بین الاقوامی تعلقات، دہلی یونیورسٹی، پروفیسر چندر شیکھر، سابق چیئرپرسن بین الاقوامی تعلقات دہلی یونیورسٹی، پروفیسر امیتابھ چکرورتی،ڈین فیکلٹی آف آرٹس،

دہلی یورنیورسٹی، پروفیسر نعیم الحسن سابق صدر شعبہ عربی اور ڈاکٹر مجیب اختر استاذ شعبہ عربی دہلی یونیورسٹی نے وفد کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے ہندوستان میں عربی زبان کے فروغ اور

ہندوستان وعرب ممالک کے مابین ثقافتی روابط کے مزید استحکام کے لیے دہلی یونیورسٹی اورشاہ سلمان اکیڈمی کی سطح پر چند اقدامات کیے جانے کی اہمیت پر زور دیا جن میں طلبا واساتذہ کی عرب ممالک میں ٹریننگ کے پروگرام اور ثقافتی تنوع کو مضبوط کرنے کے لیے کلچرل ایکسچنج پروگرام اہم ہیں اور ان کے لیے میمورنڈم برائے مفاہمت کی ضرورت پر بھی غور وخوض کیا گیا۔

صدر شعبہ نے شعبہ کی جانب سے وفد کے مہمان اراکین کو تحائف پیش کرتے ہوئے ہندوستان میں عربی زبان کے کردار کو مزیدمضبوط کرنے کے لیے اکیڈمی کو اور بڑے پیمانے پر کام کرنے کی اہمیت اجاگر کی۔استقبالیہ پروگرام میں ڈاکٹر آصف اقبال، ڈاکٹر ابو تراب، محمد اسامہ گیسٹ اساتذہ دہلی یونیورسٹی کے علاوہ شعبہ کے تمام عملہ موجود رہا۔

a3w
a3w