حیدرآباد

ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات

وفد نے اکیڈمی کے نام اور لوگو میں اردو زبان کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا اور اردو صحافیوں کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام منعقد کرنے کی تجویز پیش کی، جس پر چیئرمین نے مثبت ردعمل دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن (TUWJF) کے ایک وفد نے چہارشنبہ کے روز چیئرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈمی کے. سرینواس ریڈی سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

وفد نے اکیڈمی کے نام اور لوگو میں اردو زبان کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا اور اردو صحافیوں کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام منعقد کرنے کی تجویز پیش کی، جس پر چیئرمین نے مثبت ردعمل دیا۔

نئی جی او (اعزازی کارڈ قواعد) کے بارے میں پوچھنے پر چیئرمین نے بتایا کہ یہ معاملہ حکومت کے زیر غور ہے۔

وفد کی قیادت ایم اے مجید (صدر) نے کی، دیگر ارکان میں سید غوث محی الدین (جنرل سکریٹری)، سید شاہ عظمت (وائس پریسڈنٹ)، محمد لئیق، سید واجد حسینی (جوائنٹ سکریٹریز)، محمد علیم الدین (ایگزیکٹیو ممبر و سینئر فوٹو جرنلسٹ) اور دیگر شامل تھے۔