سوشیل میڈیا

اپنا آدھار کارڈ فوری اَپ ڈیٹ کروالیں، کچھ ضروری تفصیلات

یہ آدھار کارڈ ون نیشن ون راشن کارڈ پروگرام، بنک اکاونٹ کا آغاز، تقریباً 1000 سرکاری اسکیمات، سم کارڈ کی خریدی، طلبا وطالبات کی اسکالرشپس، لونس اپلیکیشن اور ٹیکس پئیر، ای ویری فیکیشن وغیرہ وغیرہ کے لئے کام آتا ہے۔

حیدرآباد: یونک آئیڈینٹی فیکیشن اتھاریٹی آف انڈیا کی جانب سے صحافتی بیانات، خبریں اور اشتہارات آج کل اُردو تلگو، اور انگلش اخبارات کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ انگلش روزنامہ، دکن کرانیکل، حیدرآباد، مورخہ 14/اکتوبر 2022ء بروز جمعہ صفحہ نمبر 7 پر آدھار کارڈ سے متعلق ایک نمایاں اشتہار شائع ہوا، راقم الحروف اسے اور ایک اہم وضروری آدھار سیوا سنٹر کا بھی اشتہاری کاغذ اپنے واٹس اپ گروپ پر ڈال چکا ہے۔

 Uniqe Identification Authority of India کے بمطابق ہندوستان کے ہر شہری کو اپنا اور اپنے متعلقین اور نومولود بچوں کا بھی آدھار کارڈ، اَپ ڈیٹ کروالینا چاہیے۔ یہ آدھار کارڈ ون نیشن ون راشن کارڈ پروگرام، بنک اکاونٹ کا آغاز، تقریباً 1000 سرکاری اسکیمات، سم کارڈ کی خریدی، طلبا وطالبات کی اسکالرشپس، لونس اپلیکیشن اور ٹیکس پئیر، ای ویری فیکیشن وغیرہ وغیرہ کے لئے کام آتا ہے۔

 شہر حیدرآباد میں موسیٰ رام باغ میٹرو ریلوے اسٹیشن فرسٹ فلور، روبرو ٹی وی ٹاور، نیو ملک پیٹ پر آدھار سیوا کیندر قائم ہوا، راقم الحروف 14/اکتوبر 2022ء بروز جمعہ کو یہاں کے ذمہ داروں سے مل کر کچھ ضروری تفصیلات حاصل کیا۔ جو کہ نذرِ قارئین محترم ہے۔ دو قسم کے اَپ ڈیٹ کروانا لازمی ہے۔

1) بائیومیٹرک اَپ ڈیٹ، اس کی فیس 100روپئے ہے   اور بائیو میٹرک میں آدھار کارڈ سنٹر آپ کی فوٹو لے گا، انگلیوں کے نشانات اور آنکھوں کی پتلی کو اسکان کرے گا۔

2) ڈیموگرافک اَپ ڈیٹ: ڈیمو گرافک اَپ ڈیٹ میں آپ کا نام، پتہ، تاریخ پیدائش، جنس،Gender، موبائیل نمبر  اور ای میل آئی ڈی درج کیا جاتا ہے۔ اور بائیو گرافک کی فیس 50 روپئے ہے۔ اس کے علاوہ ڈاؤن لوڈ اور کلر پرنٹ آدھار کارڈ کے لیے 30 روپئے لیے جاتے ہیں۔

فی زمانہ آدھار کارڈ لازمی و ضروری ہوچکا ہے، آدھار کارڈ، شوہر، بیوی، بچوں، نومولودوں اور تھرڈ جینڈر  (خواجہ سرا) کا بھی بنتا ہے۔ حکومت ہند نے نہ صرف حیدرآباد بلکہ ریاستِ تلنگانہ کے 33   اضلاع کے علاوہ ہندوستان کے کسی بھی شہری کے لیے موسی رام باغ میٹرو اسٹیشن روبرو ٹی وی ٹاور نیو ملک کے فرسٹ فلور پر آدھار سیوا کیندر قائم کیا۔

 یہ مرکز لاجواب اور بہترین ہے، یہاں ہر چیز کی سہولت ہے معمرین، معذورین اور حاملہ خواتین کے لیے یہاں پر لفٹ کی، وہیل چیر کے علاوہ طہارت خانے و بیت الخلاء کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔ اس مذکورہ دفتر کے اوقاتِ کار صبح کے 9:30 بجے سے شام کے 5:30بجے تک ہیں۔

اور یہ دفتر اتوار کو بھی کھلا رہتا ہے۔ حیدرآباد کے علاوہ ریاستِ تلنگانہ یا ہندوستان کا ہر شہری جو کہ تلنگانہ یا حیدرآباد میں مقیم ہے اس سنٹر سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔ اگر کسی وجہ سے آدھار کارڈ کے حصول میں کسی بھی قسم کی تکلیف یا مسئلہ یا پیچیدگی پیدا ہوئی ہوتو درج ذیل پتہ پر بذریعہ اسپیڈ پوسٹ اپنی شکایت بزبان تلگو یا انگلش لکھ کر روانہ کی جاسکتی ہے۔

To The Aadhaar Regional office 6th Floor, Swarna Jayanti Complex, Maitrivanam, Ameerpet, Hyd.

مزید تفصیلات کیلئے قاری ایم ایس خان، سینئر جرنلسٹ، اکبر باغ، نیو ملک پیٹ، 9391375008 سے ربط پیدا کریں۔

a3w
a3w