حیدرآباد
گوشہ محل میں نالہ منہدم ہوگیا اور کریشر گاڑی نالے میں پھنس گئی (ویڈیو وائرل)
گزشتہ بار بھی اسی علاقہ میں نالہ منہدم ہوگیا تھا، اور اس بار بھی نالہ پکا کرنے کے باوجود دوبارہ وہی صورتحال پیدا ہوگئی۔ اس نالےکے منہدم ہوجانے کے بعد علاقہ میں پانی بہہ رہا ہے اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
حیدرآباد: گوشہ محل میں چاکنا واڑی کانالہ منہدم ہوگیا۔ نالے کی مرمت کیلئے ہی یہ کریشر ٹرک لایا گیا تھا، مگر وہ خود ہی نالے میں جا گرا۔ اس ٹرک کے نالے میں پھنس جانے کے باوجود ڈرائیور کسی طرح اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔
ایک طرف جہاں منہدم ہونے والے نالےکے کام جاری تھے وہیں اب ایک اور حادثہ پیش آیا۔ اس صورتحال کے باعث مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ نالے کی مکمل تعمیر کے لیے بار بار درخواست کرنے کے باوجود حکام کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں اور انہوں نے فوری طور پر مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔