اے پی کے ضلع کرنول میں کسان کو کھیت میں ملاہیرا 13 لاکھ 50 ہزار میں فروخت
اطلاعات کے مطابق، چنم پَلّی گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر نے اس ہیرے کو 13 لاکھ 50 ہزار روپے میں خریدا۔واضح رہے کہ اس خطے میں ہیرے ملنے کے واقعات عام ہیں۔ کھیتوں میں اکثر ہیرے ملتے رہتے ہیں۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے کرنول ضلع کے دگوا چنتلا کونڈا گاؤں کے ایک کسان کو کھیت میں کام کرتے وقت دو روز قبل ایک قیمتی ہیرا ملا۔ مذکورہ کسان نے اس ہیرے کو فروخت کیا۔
اطلاعات کے مطابق، چنم پَلّی گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر نے اس ہیرے کو 13 لاکھ 50 ہزار روپے میں خریدا۔واضح رہے کہ اس خطے میں ہیرے ملنے کے واقعات عام ہیں۔ کھیتوں میں اکثر ہیرے ملتے رہتے ہیں۔
تاہم، اس سال نئی مقامات کے کھیتوں میں بھی ہیرے ملنا ایک خاص بات سمجھی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ کئی برس قبل رام پلی گاؤں میں دو کسانوں کو کھیت میں کام کرتے وقت ہیرا ملا تھا، لیکن فروخت کے بعد رقم کی تقسیم میں اختلافات کی وجہ سے پولیس نے ہیرا ضبط کر لیا تھا، جسے بعد میں حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اگر کوئی قیمتی اور وزنی ہیرا ملتا ہے تو تاجر مشترکہ طور پر آ کر کم قیمت میں ہیرے کو خریدنے کی کوشش کرتے ہیں، تاکہ زیادہ منافع حاصل کیا جا سکے۔
انتظامیہ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ان ہیروں کی خرید و فروخت میں شفافیت اور کسانوں کے مفاد کو مدِنظر رکھتے ہوئے مؤثر نگرانی کی جائے۔