دہلی

بی جے پی کے خلاف دہلی کانگریس کی ریالی

دہلی کانگریس نے آج یہاں اپنی جواب دو‘حساب دو‘ مہم کے ایک حصہ کے طور پر پرتگیہ ریالی کا اہتمام کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

نئی دہلی: دہلی کانگریس نے آج یہاں اپنی جواب دو‘حساب دو‘ مہم کے ایک حصہ کے طور پر پرتگیہ ریالی کا اہتمام کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں
لندن اور انڈونیشیا میں ہزاروں افراد کا جنگ روکنے کیلئے مارچ
نواز شریف لاہور میں ریالی سے خطاب کریں گے
پہلوانوں کی تائید میں ممتابنرجی نے احتجاجی ریالی میں شرکت کی

کانگریس نے کہا ہے کہ مرکز کی بی جے پی حکومت اور دہلی سے تعلق رکھنے والے اس کے 7ارکان اسمبلی مسائل کی یکسوئی میں ناکام ہوگئے ہیں۔ قرول باغ میں منعقدہ مذکورہ ریالی میں کانگریس کے کئی کارکنوں اور قائدین نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکز کی بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نعرے لگائے گئے۔ ریالی کی قیادت دہلی کانگریس کے صدراروندسنگھ لولی نے کی۔ کانگریس کے سینئر قائداجئے ماکن اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی انچارج دہلی دیپک بباریا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اروند سنگھ نے ریالی کو مخاطب کرنے کے بعد پی ٹی آئی کے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاہے کہ ہمارا مقصد عوامی امور کی جانب توجہ مبذول کروانا ہے‘ جن میں مکانات کا انہدام بھی شامل ہے۔

نظام الدین میں کی گئی اس کاروائی کی وجہ 200 سے زائدخاندان اپنے مکانات سے محروم ہوگئے۔ دہلی حکومت کی عدالت میں غلط نمائندگی کی وجہ انہدامی کاروائی عمل میں آئی ہے۔

کانگریس قائدین نے عوامی مسائل کاتذکرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مرکزی حکومت اسکیمات پر عمل آوری میں ناکام ہوگئی ہے۔

a3w
a3w