برقعہ اور حجاب کی مخالف بی جے پی کی خاتون ایم ایل اے نے برقعے تقسیم کیے
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہمیشہ ہی مسلمانوں کے رہن سہن،کھانے پینے اور لباس وغیرہ پر اعتراضات کیے ہیں، خصوصی طور پر برقعہ پر ہمیشہ انگلی اٹھائی جاتی ہے۔
ممبئی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہمیشہ ہی مسلمانوں کے رہن سہن،کھانے پینے اور لباس وغیرہ پر اعتراضات کیے ہیں، خصوصی طور پر برقعہ پر ہمیشہ انگلی اٹھائی جاتی ہے۔
اس لیے ناراضگی جتلائی جاتی ہے،لیکن جنوبی ممبئی میں مسلمان اکثریتی علاقوں میں بی جے پی اور شیوسینا شنڈے نے اسمبلی انتخابات کے لیے سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔
بائیکلہ حلقہ کی ایم ایل اے (شیوسینا شنڈے) نے گزشتہ شب مدنپورہ،بائیکلہ اور ناگپاڑہ علاقے میں برقعے تقسیم کیے اور یقین دلایا کہ مذکورہ حلقہ کی خواتین کی سہولت کے لیے وہ ہرممکن اقدامات کریں گی۔
واضح رہے کہ حال میں بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نتیش رانے کی مسلمانوں کے خلاف بیان بازی اور چیف منسٹر شنڈے نے گستاخ رسول رام گیر کی حمایت کی تھی،جس سے سے شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔
لیکن مسلم اکثریتی علاقوں میں برقعے کی تقسیم سے ناراضگی میں کمی واقع ہوگی۔ممبئی میں کچھ عرصہ پہلے چمبور علاقہ کے اچاریہ کالج میں طالبات کے برقعہ پر پابندی لگائی گئی اور سپریم کورٹ نے اس پر مستقل اسٹے دے دیا ہے۔