کانگریس میں شمولیت، بجرنگ پونیا کو دھمکی آمیز پیامات،تحقیقات کا آغاز
اولمپلک کھلاڑی بجرنگ پونیا کو جنہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے، واٹس ایپ پر ایک دھمکی آمیز پیام موصول ہوا ہے جس میں سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی ہے۔
چندی گڑھ: اولمپلک کھلاڑی بجرنگ پونیا کو جنہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے، واٹس ایپ پر ایک دھمکی آمیز پیام موصول ہوا ہے جس میں سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی ہے۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔
پونیا نے سونی پت کے بہال گڑھ پولیس اسٹیشن میں شکایت در ج کرائی ہے۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ انہیں پونیا سے شکایت موصول ہوئی جس کے بعد انہوں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
بہال گڑھ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او مدن سنگھ سے یہ پوچھنے پر کہ بعض رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دھمکی آمیز پیامات میں پونیا کو کانگریس سے استعفیٰ دینے یا سنگین نتائج و عواقب کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنے کے لئے کہا گیا ہے توانہوں نے کہا کہ یہ معاملہ زیر تحقیق ہے۔
واضح رہے کہ اولمپک میں حصہ لینے والے ریسلر بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ نے جمعہ کے روز کانگریس میں شامل ہوتے ہوئے سیاسی میدان میں قدم رکھا۔