ڈرائیور اور خاتون مسافر کے درمیان ہاتھا پائی، تھپڑوں تک بات پہنچ گئی! (ویڈیو)
بنگلورو میں پیش آیا ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہو رہا ہے، جس میں بی ایم ٹی سی (BMTC) بس کے ڈرائیور اور ایک خاتون مسافر کے درمیان شدید جھگڑا دیکھنے کو ملا۔ معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ دونوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور بات تھپڑوں تک پہنچ گئی۔
بنگلورو(ایجنسیز): بنگلورو میں پیش آیا ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہو رہا ہے، جس میں بی ایم ٹی سی (BMTC) بس کے ڈرائیور اور ایک خاتون مسافر کے درمیان شدید جھگڑا دیکھنے کو ملا۔ معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ دونوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور بات تھپڑوں تک پہنچ گئی۔
وائرل ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ خاتون مسافر پیچھے سے آکر ڈرائیور پر ہاتھ اٹھاتی ہے، جس کے جواب میں ڈرائیور بھی خاتون کو تھپڑ مارتا ہے۔ اس جھگڑے کے دوران بس کے اندر موجود دیگر مسافر حیرت زدہ رہ گئے اور کسی نے واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد بنگلورو سٹی پولیس نے بھی اس پر ردعمل ظاہر کیا۔ پولیس کے آفیشل ایکس ہینڈل سے جاری بیان میں کہا گیا:
"آپ کی شکایت متعلقہ پولیس حکام تک پہنچا دی گئی ہے، معاملے کی مکمل جانچ کی جائے گی اور ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔”
Caught on Camera: BMTC Bus Driver and Woman Passenger in Slap Spat on Tumakuru Road
— Karnataka Portfolio (@karnatakaportf) September 10, 2025
A seemingly routine BMTC bus ride on Tumakuru Road near Peenya turned dramatic when a verbal disagreement between a woman passenger and the driver escalated into a physical confrontation, with… pic.twitter.com/pGkqZNB1y5
اس جھگڑے پر انٹرنیٹ صارفین کی رائے بھی منقسم نظر آئی۔ کچھ لوگوں نے خاتون کو قصوروار ٹھہرایا اور کہا کہ سب سے پہلے اس نے ہی ڈرائیور پر ہاتھ اٹھایا، اس لیے اسے گرفتار کیا جانا چاہیے۔ جبکہ کچھ لوگوں نے ڈرائیور کے رویے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حال میں بس ڈرائیور کو مسافروں پر ہاتھ نہیں اٹھانا چاہیے۔
سوشل میڈیا پر اس جھگڑے کی ویڈیو تیزی سے شیئر ہو رہی ہے اور لوگ اس پر گرما گرم بحث کر رہے ہیں۔