مہاراشٹرا

ناسک میں ایک شخص گرفتار، آئی ایس آئی ایس کے ساتھ روابط کا الزام

مہاراشٹرا انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے ممنوعہ عالمی دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس سے روابط رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

ناسک(مہاراشٹرا): مہاراشٹرا انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے ممنوعہ عالمی دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس سے روابط رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
قومی سلامتی سے متعلق خفیہ معلومات پاکستانی ایجنٹ کو دینے کے الزام میں ایک شخص گرفتار
یوگانڈا کے اسکول پر داعش کا حملہ‘ 40 ہلاک
منشیات بنانے والی خفیہ لیبارٹریوں کا پردہ فاش، 300 کروڑ روپے کی ادویات ضبط
اے ٹی ایس کے ہاتھوں مسلم نوجوان گرفتار، پی ایف آئی کی حمایت کا بھی الزام
انسداد دہشت گردی اسکواڈ کو فوج جیسے ہتھیاروں کی فراہمی

مہاراشٹرا اے ٹی ایس نے کہا کہ گرفتار ملزم آئی ایس آئی ایس کے ساتھ مسلسل ربط میں تھا۔ حالیہ برسوں میں اس نے انتہاپسند ہونے کی علامت ظاہر کی تھیں اور بیرونی دہشت گرد تنظیم کو فنڈس فراہم کئے تھے۔

اے ٹی ایس نے کہا کہ دھاوؤں کے دوران اُس نے الکٹرانک آلات جیسے موبائل فون، لیاپ ٹاپس، پنڈریوس اور بعض قابل اعتراض دستاویزات ملزم کے گھر سے برآمد کئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے کئی ساتھی بھی تحقیقاتی دائرہ میں ہیں اور ملک بھر کی دیگر ریاستوں میں ان کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔