جرائم و حادثات

مغربی دہلی کے وکاس پوری علاقے میں بس میں لگی آگ، ایک شخص زندہ جل کر ہلاک

فائر بریگیڈ کے مطابق یہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب تقریباً 12 بجے پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر بھیجی گئیں۔

نئی دہلی: مغربی دہلی کے وکاس پوری علاقے میں کھڑی ایک بس میں اچانک آگ لگنے سے ایک شخص زندہ جل کر ہلاک ہو گیا۔

فائر بریگیڈ کے مطابق یہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب تقریباً 12 بجے پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر بھیجی گئیں۔

شدید جھلسنے والے شخص کو فوری طور پر قریبی سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق متوفی کی شناخت سنیل شرما کے طور پر ہوئی ہے، جو بطور ہیلپر کام کرتا تھا۔

افسر نے بتایا کہ آگ لگنے کی اصل وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔