سوشیل میڈیا

سریش چاونکے نے چندریان 3 پر مسلمانوں کی سنگباری کا کارٹون پوسٹ کیا

اس کارٹون میں کرداروں کو کرتا پاجامہ اور ٹوپی پہنے چندریان 3 کے لینڈر پر پتھراؤ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ تصویر میں ایک ڈسپلے بورڈ ہندی تحریر ’چاند کی زمین وقف کی ملکیت ہے‘ دکھاتے ہوئے نظریہ اوقاف کا تمسخر اڑایا گیا۔

حیدرآباد: نفرت پھیلانے والے بدنام زمانہ ’سدرشن نیوز‘ کے ایڈیٹر سریش چاونکے نے جو مخالف مسلم ریمارکس کرتا رہتا ہے‘ سوشل میڈیا پلاٹ فام ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئیٹر) پر ایک کارٹون پوسٹ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
گورنر مکہ کا پرامن ماحول میں مناسک حج پر اطمینان کا اظہار
مسلمانوں کو اب سوچ سمجھ کر موقع دے گی بی ایس پی:مایاوتی
سنسربورڈ ’ہم دو ہمارے بارہ‘ فلم کی ریلیز پر روک لگائے : امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس

 جس میں مسلمانوں کو چاند کی سطح سے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی جانب سے کل ہی چاند کی سطح پر کامیابی سے اتارے گئے چندریان۔3 پر سنگ باری کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 اس کارٹون میں کرداروں کو کرتا پاجامہ اور ٹوپی پہنے چندریان 3 کے لینڈر پر پتھراؤ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ تصویر میں ایک ڈسپلے بورڈ ہندی تحریر ’چاند کی زمین وقف کی ملکیت ہے‘ دکھاتے ہوئے نظریہ ئ اوقاف کا تمسخر اڑایا گیا۔

 چاونکے کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے اور دو برادریوں میں نفرت کو بڑھا دینے کے درجنوں کے مقدمات درج ہیں اس کے باوجود وہ اپنی فرقہ پرستی سے باز نہیں آرہا ہے اور وہ کھلے عام نفرت کو بڑھاوا دے رہا ہے۔ اسی چانل کے ایک ریسیڈنٹ ایڈیٹر مکیش کمار کو گروگرام پولیس کی سائبر کرائم یونٹ نے 11 /اگست کو ’ایکس‘ پر اشتعال انگیز ٹوئٹ کرنے پر گرفتار کیا تھا۔

a3w
a3w