آندھراپردیش
پٹاخوں کی دکان میں لگی آگ، 2 افراد زندہ جھلس گئے
فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں کی مدد سے آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت پٹاخوں کی دکان کے ملازمین کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
حیدرآباد: دیوالی کے موقع پر آندھرا پردیش کے وجے واڑہ میں پٹاخوں کی دکان میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں دو افراد جھلس کر زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ وجئے واڑہ کے گاندھی نگر جمخانہ گراؤنڈ میں پٹاخوں کی دکانیں قائم کی گئی ہیں۔
اتوار کی صبح ایک دکان میں پٹاخہ پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں دکان میں اچانک آگ لگ گئی۔دیکھتے ہی دیکھتے دکان میں رکھے تمام پٹاخے پھٹ گئے اور آگ متصل دو دکانوں تک پھیل گئی جس سے تین دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں کی مدد سے آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت پٹاخوں کی دکان کے ملازمین کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔