تلنگانہجرائم و حادثات

جنسی زیادتی کیلئے زور و زبردستی، 3طلبا کے خلاف پوکسوا یکٹ درج

عادل آباد کے ٹمریز ادارہ چاندا بوائزll اسکول کے تین طلباکیخلاف پوکسو ایکٹ کے تحت عادل آباد رورل پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

عادل آباد: عادل آباد کے ٹمریز ادارہ چاندا بوائزll اسکول کے تین طلباکیخلاف پوکسو ایکٹ کے تحت عادل آباد رورل پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
انیس الغرباء کے لئے احتجاج اور ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا فیصلہ، کل جماعتی اجلاس میں قرارداد کی منظوری
انیس الغرباء بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام کل جماعتی احتجاجی اجلاس
کمسن لڑکی کی متعدد بار عصمت ریزی کے الزام میں سابق رکن اسمبلی گرفتار (ویڈیو)
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
ٹمریز میں داخلے، آن لائن درخواستوں کیلئے اعلامیہ جاری

تفصیلات کے مطابق تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول بوائزII (چاندا) کے جماعت ہفتم میں زیر تعلیم تین طلباکیخلاف لواطت (غیر فطری عمل) کے معاملہ میں پوکسو ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ جماعت پنجم کے ایک طالب علم کو ہفتم جماعت کے تین طلبہ جنسی زیادتی کیلئے زور و زبردستی کر رہے تھے طالب علم رضامند نہ ہونے پر متاثرہ طالب علم کو خوب پیٹا گیا جس کے باعث طالب علم کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

متاثرہ طالب علم کے والدہ کی شکایت پر یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملہ پولیس کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

واضح ہو کہ جنسی زیادتی کا یہ معاملہ 9/ اکتوبر کی شام منظر عام پر آیا اور 11 اکتوبر کی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔