آندھراپردیش

وشاکھاپٹنم کے ساحل پر بنایاگیا فلوٹنگ بریج افتتاح کے دوسرے دن ہی ٹوٹ کر بہہ گیا

آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم کے ساحل پر بنایاگیا فلوٹنگ بریج افتتاح کے دوسرے دن ہی ٹوٹ کر بہہ گیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم کے ساحل پر بنایاگیا فلوٹنگ بریج افتتاح کے دوسرے دن ہی ٹوٹ کر بہہ گیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ

ایک کروڑ60لاکھ روپئے کی لاگت سے بنائے گئے اس بریج کا افتتاح اتوار کو وائی ایس آرکانگریس کے رکن راجیہ سبھا وائی وی سباریڈی اور وزیرآئی ٹی امرناتھ گوڑنے کیا تھا۔

اس بریج کے تین ٹکڑے ہو گئے ہیں۔ فلوٹنگ بریج کے افتتاح کے دوسرے ہی دن ٹوٹنے پر اس پر بڑے پیمانے پر تنقید کی جارہی ہیں۔

اس بریج میں جانے کیلئے بالغ افراد کیلئے 100روپئے اور بچوں کیلئے 70روپئے ٹکٹ رکھاگیا تھا۔اس واقعہ پر سیاحوں نے تشویش کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو عوام کی زندگیوں سے جڑے اس معاملے میں لاپرواہی نہیں کرنی چاہیے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس بریج کے ٹوٹنے کے وقت اس میں سیاحوں کی عدم موجودگی سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ۔

اس دوران عوام کو اس پل کی طرف جانے سے روکنے کے لیے حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ بریج مینجمنٹ کمپنی نے کہا کہ پراجیکٹ منیجرس آخری ٹوٹے ہوئے حصے کو لانے اور اس کی مرمت میں مصروف ہیں۔

بریج پر لگائے گئے پلاسٹک کے بولٹ کے پرزے لہروں کے اُٹھنے کی وجہ سے ٹوٹ گئے ہیں۔