جرائم و حادثات
کمرم بھیم آصف آباد میں ایک مکان میں گیس سلنڈر پھٹ پڑا
اس واقعہ کے ساتھ ہی پڑوسی اپنی جان بچانے کیلئے گھروں سے نکل گئے۔اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کرکافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا کیونکہ آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نکل رہا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد ضلع میں ایک مکان میں گیس سلنڈرپھٹ پڑا۔ضلع کے متیم پیٹ علاقہ میں کل شب یہ واقعہ پیش آیا۔آگ نے مزید دومکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اس واقعہ کے ساتھ ہی پڑوسی اپنی جان بچانے کیلئے گھروں سے نکل گئے۔اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کرکافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا کیونکہ آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نکل رہا تھا۔
اس واقعہ میں مکان جل کرمکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔اس واقعہ میں کسی کی موت یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔