آندھراپردیش

اے پی میں تلگودیشم شاندار کامیابی حاصل کرے گی:لوکیش

آندھراپردیش کے سابق وزیر و ریاست کی اصل اپوزیشن جماعت تلگودیشم کے جنرل سکریٹری نارالوکیش نے دعوی کیا ہے کہ ریاست میں اندرون چند ماہ ہونے والے انتخابات میں ان کی پارٹی شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے سابق وزیر و ریاست کی اصل اپوزیشن جماعت تلگودیشم کے جنرل سکریٹری نارالوکیش نے دعوی کیا ہے کہ ریاست میں اندرون چند ماہ ہونے والے انتخابات میں ان کی پارٹی شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
لوکیش کو4/ اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے سی آئی ڈی کو حکم
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند

عوام کے مسائل سے واقفیت اور جگن موہن ریڈی زیرقیادت وائی ایس آرکانگریس حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے کے لئے نکالی گئی اپنی یاترا کے اختتام کے موقع پر لوکیش جو سابق وزیراعلی این چندرابابو نائیڈوکے فرزند بھی ہیں نے ایک چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ان کی اس یاترا کے دوران انہوں نے ریڈبگ رکھی تھی جس میں ان آئی پی ایس عہدیداروں کے نام ہیں جنہوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس یاترا کے دوران عوام نے جگن حکومت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ عوامی رابطہ کے اس پروگرام کے دوران عوام سے جڑنے اورعوام کو درپیش چیالنجس کو سمجھنے میں انہیں مدد ملی۔

ان عوامی مسائل کو پارٹی کے منشور میں شامل کیاجائے گا۔لوکیش نے کہاکہ انہوں نے اس یاترا کے دوران عوام کے تمام طبقات سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے دکھ، درد اورمسائل کوقریب سے جاننے کی کوشش کی جس سے اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ جگن کو ریاست میں ہونے والے انتخابات میں شکست ہو۔ یہ پدیاترا 226دن 3123کلومیٹرجاری رہی۔

a3w
a3w