حیدرآباد

پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر دائرۃ المعارف کا جائزہ لیں گے

پروفیسر ایس اے شکور سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر پی رویندر نے ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم اور ڈائرکٹر دائرۃ المعارف مقرر کیا ہے۔

حیدرآباد: پروفیسر ایس اے شکور سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر پی رویندر نے ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم اور ڈائرکٹر دائرۃ المعارف مقرر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ڈرگس استعمال کیس، فلم ڈائرکٹر کو پولیس کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت
فلم ڈائرکٹر شنکر کو اراضی الاٹ کرنے پر ہائی کورٹ میں سماعت مکمل
ڈائرکٹر علی عباس ظفر کٹرینہ کیف کے ساتھ فلم بنانا چاہتے ہیں

پروفیسر ایس اے شکور نے گزشتہ جمعہ کو پی سی ای ڈی ایم کے ڈائرکٹر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا تھا۔ ان کی اس عہدہ پر معیاد تقرری دوبرس ہے۔

عثمانیہ یونیورسٹی ایگزیکٹیو کونسل نے گزشتہ دنوں منعقدہ اپنے اجلاس میں دائرۃ المعارف الجامعہ العثمانیہ کے ڈائرکٹر کی حیثیت سے پروفیسر ایس اے شکور کو ایک سال کی معیاد کیلئے مقرر کرنے کی قرار داد منظور کی تھی۔

پروفیسر ایس اے شکور ماضی میں ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی‘ نائب صدر نشین ومنیجنگ ڈائرکٹر اقلیتی مالیاتی کارپوریشن اور اسپیشل آفیسر ریاستی حج کمیٹی کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں۔وہ یکم مارچ کو بعدنماز جمعہ دارۃ المعارف کے عہدہ کا جائزہ لیں گے۔

a3w
a3w