حیدرآباد

شدید بارش کے بعد حمایت ساگر کا فلڈ گیٹ آج رات کھولا جائے گا

واٹر بورڈ کے عہدیداروں کے مطابق مسلسل بارش کے سبب حمایت ساگر میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر ایک فلڈ گیٹ کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اضافی پانی کا اخراج ممکن بنایا جا سکے۔

حیدرآباد : شہر میں جمعرات کی شام ہونے والی شدید بارش کے بعد حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ (HMWSSB) نے اعلان کیا ہے کہ حمایت ساگر ذخیرۂ آب کا ایک فلڈ گیٹ (دروازہ) آج رات 10 بجے کھولا جائے گا۔

واٹر بورڈ کے عہدیداروں کے مطابق مسلسل بارش کے سبب حمایت ساگر میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر ایک فلڈ گیٹ کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اضافی پانی کا اخراج ممکن بنایا جا سکے۔

تمام متعلقہ عہدیداران سے گزارش ہے کہ اس اطلاع کا نوٹ لیں اور ضروری احتیاطی اقدامات کریں۔ عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ چوکنا رہیں اور مزید سرکاری ہدایات کا انتظار کریں۔

فلڈ گیٹ کھولے جانے کے بعد ممکنہ طور پر نشیبی علاقوں میں پانی کی آمد کا خدشہ ہے، لہٰذا متعلقہ محکموں کو تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ عوام سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر ندی نالوں اور ذخائر کے قریب جانے سے گریز کریں۔ نشیبی علاقوں میں رہنے والے عوام کو ہوشیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ایمرجنسی کیلئے فون نمبرات:

040-21111111
100