شمال مشرق

حادثہ میں مرنے والے بنگال کے مہلوکین کے افراد خاندان کیلئے معاوضہ کا اعلان

ممتا بنرجی نے کہا کہ اس حادثے میں بنگال کے بہت سے افراد متاثر ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس حادثے میں جان گنوانے والے مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے مہلوکین کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا۔

کلکتہ: چیف منسٹر ممتا بنرجی نے آج ریلوے حادثہ کے جائے وقوع کا دورہ کیا اور زخمیوں سے ملاقات کی ۔وزیرا علیٰ اپنے دورے کے دوران مرکزی وزیر ریلوے اور محکمہ ریلوے کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں کوآرڈینیشن کا فقدان ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریلوے کو مسافروں کے تئیں زیادہ ذمہ دار ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
مرشدآباد میں رام نومی پر جھڑپیں، الیکشن کمیشن ذمہ دار: ممتا
ڈی ای او ڈاکٹر رویندر ریڈی نے اردو پرائمری اسکول اولہ کا دورہ کیا
اپوزیشن قائدین کو جیل میں ڈال دینا مودی کی گارنٹی: ممتا بنرجی
دلیپ گھوش اور سپریہ شریناتے کو الیکشن کمیشن کی نوٹس

ممتا بنرجی نے کہا کہ اس حادثے میں بنگال کے بہت سے افراد متاثر ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس حادثے میں جان گنوانے والے مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے مہلوکین کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا۔ انہوں نے زخمیوں کو 50 ہزار روپے کے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

چیف منسٹر نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ریاست میں زخمی ہونے والوں کو علاج کے لیے کلکتہ لے جایا جائے گا۔ ممتا نے یہ بھی کہا کہ وہ اس بارے میں وزیر اعظم سے بات کریں گی۔

ممتا جاننا چاہتی ہیں کہ وزیر ریلوے سے اب تک کتنے لوگ مر چکے ہیں۔ انہوں نے کچھ دیر وزیر ریلوے سے بات کی۔ تاہم ریلوے نے ابھی تک حادثے کی وجہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔ ریلوے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں گی۔