تلنگانہ

پولیس کو چکمہ دے کر محمد علی شبیر کاماریڈی پہنچنے میں کامیاب

محمد علی شبیر نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ برسر اقتدار بی آر ایس کسانوں کی1156 ایکر اراضی کو انڈسٹریل زون میں شامل کرکے وینچر کے کاروبار کے ذریعہ کروڑہا روپے کمانے کیلئے کوشاں ہے۔

کاماریڈی: کاماریڈی ماسٹر پلان کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے پر پولیس نے سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کی کل کاماریڈی سے پرچہ نامزدگی متوقع
کے سی آر کو گجویل سے شکست کا خوف۔ محمد علی شبیر کا راستہ روکنے کاماریڈی حلقہ کاانتخاب
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
ویڈیو: اسرائیل میں حکومت کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے
بس میں سیٹ کیلئے مسافر کا انوکھا احتجاج

 محمد علی شبیر حیدرآباد سے کاماریڈی پہنچ کر ضلع کلکٹر کو ایک یادداشت حوالہ کرنے کی اطلاع پولیس کو ملتے ہی توپران سے پولیس ان کا تعاقب کرنے لگی تاہم وہ پولیس کو چکما دے کر کاماریڈی پہنچنے میں کامیاب رہے۔

ضلع کلکٹر آفس پہنچ کر کلکٹر جتیش وی پاٹل کو ایک یاد داشت حوالہ کی۔ بعدازاں کانگریس آفس تا اندرا چوک ایک ریالی نکالی گئی اس موقع پر انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ برسر اقتدار بی آر ایس کسانوں کی1156 ایکر اراضی کو انڈسٹریل زون میں شامل کرکے وینچر کے کاروبار کے ذریعہ کروڑہا روپے کمانے کیلئے کوشاں ہے۔

 لیکن کانگریس ایسا ہونے نہیں دے گی۔ ایڈیشنل ایس پی نے بھاری پولیس جمعیت کے ہمراہ پہنچ کر سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر و دیگر کانگریس قائدین کو حراست میں لے لیا۔