جلسہ بیاد محمد مظہر الدین مرحوم (مظہر ملت ) و دعوت افطار کا اہتمام
مظہر ملت نے اپنی ساری زندگی قوم و ملت کے لیے وقف کردی جس کے لیے انھیں جیل کی صعوبتیں بھی برداشت کرنی پڑی
حیدرآباد : جلسہ بیاد محمد مظہر الدین مرحوم (مظہر ملت ) و دعوت افطار کا اہتمام قمر فنکشن ہال نزد مسجد جہاں آراء ہمایوں نگر میں کیا گیا۔ جس میں روزہ دار مرد و خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر جلسہ حسن قراءت رکھا گیا جس کی سرپرستی مولانا سید لطیف علی قادری نے کی۔ جب کہ نگرانی مولانا سید متین علی شاہ قادری نے صدر آل انڈیا قراءت اکیڈیمی و خطیںب عیدگاہ گنبدان قطب شاہی نے کی۔
اس جلسہ قراءت کی صدارت قاری محمد سراج الدین رضوی صدر مظہر ملت اکیڈیمی و صدر قاضی سلطان بازار زون نے کی۔ مہمان خصوصی مولانا شاہ محمد فصیح الدین نظامیہ سابق مہتمم جامعہ نظامیہ مولانا حافظ ولی اللہ قاسمی امام و خطیب مسجد سید علی گوڑہ جناب محمد موسی سابق معاون کارپوریٹر سینیر صحافی جناب محد نصراللہ خان جناب فہیم الدین ترک سینیر صحافی نے شرکت کی۔
جلسہ قراءت میں مولانا سید متین علی شاہ قادری اور قاری سید نور محمد شاہ قادری اور قاری انیس احمد نے قرآنی آیات کی تلاوت کرتے ہوےایک سماں باندھ دیا۔ خصوصیت کے ساتھ شرکاء جلسہ نے مولانا سید متین علی شاہ قادری اور قاری سید نور محمد شاہ قادری کی قراءت کو پسند کیا۔ دوران قراءت سامعین نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور اللہ اللہ کی صدایں بلند کیں۔
ابتداء میں قاضی محمد سراج الدین رضوی نے مہمانان اور شرکاء جلسہ کا خیر مقدم کرتے ہوے والد محترم جناب محمد مظہر الدین المعروف مظہر ملت کی یاد میں مناے جانے والے اس جلسہ کا مقصد مسلمانوں اور نئ نسل تک ان کی ملی سماجی اور سیاسی خدمات سے واقف کروانا ہے۔
انھوں نے کہا کہ مظہر ملت نے اپنی ساری زندگی قوم و ملت کے لیے وقف کردی جس کے لیے انھیں جیل کی صعوبتیں بھی برداشت کرنی پڑی۔ وہ ایک سچے عاشق رسول اور عبادت گزار فرد تھے۔ اللہ تعالی مغفرت فرماے اور ان درجات کو بلند کرتے ہوے جنت الفردوس میں آعلی مقام عطا کرے۔
کمسن قاری عماد محی الدین کی قراءت سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ آرگنائزر جلسہ جناب محمد رحیم الدین احمر نے انتظامات کی نگرانی کی۔ مولانا محمدفصیح الدین نظامی نے عالم اسلام اور ملت اسلامیہ کے ساتھ جناب مظہر الدین مرحوم مظہر ملت کےحق میں دعاے مغفرت کی۔ مولانا سید متین علی شاہ قادری نے نماز مغرب کی امامت کی۔ قاضی محمد سراج الدین رضوی نے شکریہ ادا کیا۔ بعد افطار طعام کا نظم کیا گیا۔۔ جناب سید حامد رضوی نے کاروائ چلائ۔۔۔