مشرق وسطیٰ

بحرین پر ایران کا بڑے پیمانے پر حملہ، زور دار دھماکوں سے خوف و ہراس

سیکیورٹی اداروں نے فوری طور پر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر شدید ہو گئی ہے، جہاں ایران نے بحرین پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان حملوں کے دوران بحرین میں کئی مقامات پر زوردار دھماکے سنے گئے، جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور آسمان پر دھوئیں کے گھنے بادل چھا گئے۔

متعلقہ خبریں
پروفیسر محمد مسعود احمد کا دورہ قطر، بحرین و سعودی عرب
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا تو اسے ‘بے مثال مسائل’ کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے مقامی طور پر موجود اسرائیل اور امریکہ کے فوجی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید بمباری کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ حملوں کے دوران میزائلوں اور فضائی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جس کے باعث بحرین کے مختلف علاقوں میں زبردست دھماکے ہوئے اور کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

ان دھماکوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں ہر طرف گھنا دھواں پھیل گیا، جس سے عوام میں شدید بے چینی اور خوف کی کیفیت پیدا ہو گئی۔ سیکیورٹی اداروں نے فوری طور پر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

بحرینی حکام کی جانب سے عوام کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ تمام غیر ضروری سفری منصوبے منسوخ کر دیے جائیں اور سرکاری ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔ سیکیورٹی فورسز حساس مقامات پر تعینات کر دی گئی ہیں، جبکہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

علاقائی اور عالمی مبصرین کے مطابق ان حملوں کے اثرات نہ صرف بحرین بلکہ پورے خلیجی خطے پر مرتب ہو سکتے ہیں، جبکہ آنے والے دنوں میں صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔