شمالی بھارت

سنگدل باپ نے 3 بیٹیوں کو کولڈرنک میں زہر دے دیا

اطلاعات کے مطابق لگاتار 4 بیٹیوں کی پیدائش سے مایوس ہوکر باپ نے اپنی 3 بڑی بیٹیوں کو کولڈرنک میں زہر دے کرہلاک کرنے کی کوشش کی۔

کولکتہ: جنوبی 24پرگنہ کے کیننگ علاقہ میں ایک سنگدل باپ کے بیٹیوں کو زہر دے کر مارنے کی کوشش کا معاملہ سامنے آیا ہے۔اطلاعات کے مطابق لگاتار 4 بیٹیوں کی پیدائش سے مایوس ہوکر باپ نے اپنی 3 بڑی بیٹیوں کو کولڈرنک میں زہر دے کرہلاک کرنے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
گینگسٹر بشنوئی کا انٹرویو، سپریم کورٹ سے ٹی وی رپورٹر کو راحت
بھیڑ بکریوں کی تقسیم اسکیم، سابق وزیر کے او ایس ڈی گرفتار
وائٹ ہاؤس کے گیٹ سے گاڑی ٹکرائی، ڈرائیور کی موت
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
نقلی پاسپورٹ اسکام کی تحقیقات میں تیزی،بیرونی ممالک گئے92 افراد کے خلاف لک آوٹ نوٹس

3 میں سے ایک بیٹی کی موت ہوگئی ہے باقی 2 بیٹیاں ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑرہی ہیں۔ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔پولیس نے باپ کو گرفتار کرلیا ہے۔

یکے بعد دیگرے 4 بیٹیوں کی پیدائش کے بعد سے ہی میاں اور بیوی کے درمیان جھگڑا روزانہ کا معمول بن گیا تھا۔بیوی سے جھگڑنے کے بعد ہی اپنی 4 بیٹیوں کو ہلاک کرنے کا باپ نے فیصلہ کیا۔

جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ تھانے کے بلوجھانکا گاؤں میں پیش آئے اس واقعہ کی وجہ سے سنسنی پیدا ہوگئی ہے۔علاقہ مکینوں نے باپ کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس ملزم کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق گاؤں بلوجھانکا کے رہائشی امین الدین سردار کی چند سال قبل شادی ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سے ہی بیوی سے جھگڑے شروع ہوگئے تھے۔ چار بیٹیوں کی پیدائش ازدواجی اختلافات کافی بڑھ گئے تھے۔

امین الدین نے 4 لڑکیوں کو زہر دے کر قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق امین الدین نے چار میں سے تین بیٹیوں کو کولڈ ڈرنک پلا کر زہر دے دیا۔ رابعہ سردار نامی 13 سالہ بچی زہر کھانے کے فوری بعد ہی جاں بحق ہو گئی۔

باقی دو بیٹیاں عائشہ اور رچیہ سردار شدید علیل ہیں۔ انہیں مقامی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کلکتہ کے ایک اسپتال میں منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔ اس وقت کلکتہ کے چترنجن اسپتال میں دو لڑکیاں موت سے لڑ رہی ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا کہ ملزم بیٹیوں کی پیدائش کی وجہ سے بیوی سے جھگڑا کرتا تھا۔ 10 نومبر کو اس نے کولڈ ڈرنک میں زہر ملایا اور چار لڑکیوں کو کھلانے کی کوشش کی۔ ایک لڑکی نے کھانا نہیں کھایا۔

باقی تین کولڈ ڈرنک پینے کے فوراً بعد بیمار ہو گئی۔ ان میں سے ایک کی موت ہو گئی۔ ملزم پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے۔ اس نے ایسی حرکت کیوں کی اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ گرفتار ی کے بعد امین الدین سے میڈیا نے پوچھا تو اس نے ایسا کیوں کیا۔اس نے کہا کہ،“ بیوی سے جھگڑا ہوا تھا۔ تو میں نے زہر دے دیا۔

a3w
a3w