مشرق وسطیٰ

غزہ جنگ جاری رہی تو پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آسکتا ہے:سعودی عرب

اسرائیل کی فوجی کارروائیوں میں مسلسل اضافہ کے نتیجہ میں فلسطین افسوسناک واقعات اور نہتے شہریوں کے خلاف وحشیانہ خلاف ورزیوں کا مشاہدہ کر رہا ہے۔

ریاض: سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید الخیرجی نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ اسرائیل کی فوجی کارروائیوں میں مسلسل اضافہ کے نتیجہ میں فلسطین افسوسناک واقعات اور نہتے شہریوں کے خلاف وحشیانہ خلاف ورزیوں کا مشاہدہ کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
بغیر کسی عذر کے لوگوں کے سامنے کھلے عام روزہ توڑنا گناہ کبیرہ: مفتی اعظم مصر

انہوں نے منامہ ڈائیلاگ فورم 2023ء سے خطاب میں مزید کہا کہ "ہم نے بارہا شہریوں کو کسی بھی شکل میں اور کسی بھی بہانے سے نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔

غزہ جنگ کا جاری رہنا اور طول پکڑنا بلاجواز انسانی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ جنگ‘خطہ میں وسیع پیمانہ پر کشیدگی کا باعث سکتی ہے جس سے علاقائی سلامتی داؤ پر لگ سکتی ہے۔

الخریجی نے مزید کہا کہ مملکت غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور منصفانہ اور جامع امن کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب فوری جنگ بندی اور غزہ پر مسلط کردہ محاصرہ ختم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

a3w
a3w